برڈ فلوکا خدشہ، سعودی عرب نے افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی

پیر 19 فروری 2018 17:51

برڈ فلوکا خدشہ، سعودی عرب نے  افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) سعودی عرب نے برڈ فلو کے خدشے کے پیش نظر افغانستان سے مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے افغانستان سے برڈ فلو کے باعث مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ وزارت کے اعلی عہدیدار ڈاکٹر سند الحربی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پابندی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عائد کردہ اس رپورٹ کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ افغانستان میں برڈ فلو خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔