کراچی میں پی ایس ایل3کا فائنل ممکن بنائیں گے، مراد علی شاہ

پیر 19 فروری 2018 17:48

کراچی میں پی ایس ایل3کا فائنل ممکن بنائیں گے، مراد علی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کا کراچی میں انعقاد ممکن بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کو کراچی میں ممکن بنائیں گے، اہل کراچی کو ایونٹ کا انتظار ہے تاہم امید ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ مقابلے ہوں گے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کو لاوارث چھوڑ دیا تھا، ہم نے اس کو بہتر بنانے کی درخواست کی، نجم سیٹھی کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اس تاریخی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے ساتھ یہاں پر پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کنگزکراچی میں فائنل کھیل کر ٹرافی بھی جیتے گی، سندھ کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی وزیر اعلی کی کاوشوں کی کی بدولت پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی کو تفویض کیا گیا۔

قبل ازیں عارف حبیب نے استقبالی کلمات ادا کیے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہاکہ اس سال لیگ میں اچھے نتائج دیں گے، بابر اعظم نے کہاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔فرنچائز کے غیرملکی کرکٹر انگلینڈ کے روی بوپارا نے کہاکہ کراچی کنگزکی کامیابی کے لیے دعا کریں، عثمان شنواری نے کہا کہ محنت اور دعا سے جیت کو گلے لگائیں گے۔کراچی کنگز کے مینٹور و سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہاکہ کراچی میں فائنل کھیلنے کی کوشش کریں گے، کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ممتازآل رانڈر شاہد خان آفریدی نے بوجوہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :