الیکشن کمیشن نے پیپلز پا رٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی

پیر 19 فروری 2018 17:48

الیکشن کمیشن نے پیپلز پا رٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 6مارچ تک ..
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پا رٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ،تحریک انصاف کی وکیل نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے پر دستخط وکیل کے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا کبھی پا رٹی سربراہ کی جانب سے حلف نامے پر وکیل دستخط کر سکتے ہیں ، ایسا کبھی نہیں ہو ا وکلاء حلف نامے پر دستخط نہیں کر سکتے ، چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پا رٹی کے وکیل پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی آپ قانون سکھا رہے ہیں ، با اختیا ر شخص کے دستخط سے دوبارہ جواب جمع کر ایا جائے ، الیکشن کمیشن نے پیپلز پا رٹی کے خلاف کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی ۔