توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی 10روز مہلت کی استدعا مسترد کردی

اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دینے کیلئے آئندہ پیر تک کی مہلت‘ طلال چوہدری نے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کو وکیل مقرر کردیا

پیر 19 فروری 2018 17:48

توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی 10روز مہلت کی استدعا مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں 10روز مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی‘ طلال چوہدری کو اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دینے کے لئے آئندہ پیر تک کی مہلت دیدی‘ طلال چوہدری نے کیس میں ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کو وکیل مقرر کردیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

طلال چوہدری نے کیس میں کامران مرتضیٰ کو وکیل مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے جواب جمع کرانے کے لئے دس روز کی مہلت مانگ لی۔ ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مجھے جواب دینے کے لئے وقت چاہئے طلال چوہدری نے پہلے عاصمہ جہانگیر کو وکیل مقرر کیا۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ یہ موقف تو آپ نے گزشتہ سماعت پر اپنایا تھا۔ سپریم وکرٹ نے دس روز مہلت کی استدعا مسترد کردی۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ میرا ذاتی مسئلہ ہے سینٹ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں مجھے ابھی تک نوٹس نہیں ملا۔ عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کو ابھی تک نوٹس موصول نہ ہوا ہو۔ عدالت نے طلال چوہدری کو اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دینے کے لئے آئندہ پیر تک مہلت دیدی۔