الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی

پیر 19 فروری 2018 17:48

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 27فروری تک ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، سماعت کے دوران ن لیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہو نے کے با عث پیش نہ ہو سکے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کیس میں نئی درخواست جمع کر دی گئی ، پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پٹیشن منظور کر کے ن لیگ کے وکلاء کو بلایا جائے ، راجہ ظفر الحق کی جانب سے 22جنوری کو جواب جمع کرایا گیا تھا ، راجہ ظفر الحق جانب سے جمع جرائے گئے جواب کو ہم نہیں مانتے ، سماعت کے دوران ن لیگ کی جانب سے کیس کی سماعت جمعہ یا جمعرات تک ملتوی کر نے کی استدعا کی گئی ، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی ۔