نواز شریف سے (ن)لیگ بلوچستان کے رہنمائوں کی ملاقات ،

ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

پیر 19 فروری 2018 17:48

نواز شریف سے (ن)لیگ بلوچستان کے رہنمائوں کی ملاقات ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے (ن)لیگ بلوچستان کے رہنمائوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر مسلم لیگ(ن) نواز شریف سے (ن)لیگ بلوچستان کے رہنمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبدالقادر بلوچ، ثناء اللہ زہری، خواجہ سعد رفیق، سردار یعقوب ناصر اور میر خان مندوخیل شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔