ایران طیارہ حادثہ،

تلاش کاکام تاحال معطل، اہل خانہ کو کسی معجزانہ خبر سنے کابے چینی سے انتظار

پیر 19 فروری 2018 17:45

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) ایران میں گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں گرنے والے طیارے میں سوار مسافروں کے اہل خانہ بے چینی سے کسی معجزانہ خبر سنے کے لیے بے تاب ہے جبکہ دشوارگزار پہاڑی علاقے میں خراب موسم کے باعث تلاش کاکام معطل اور تاحال شروع نہیں ہوسکا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایسمین ائیرلائن کاطیارہ اصفہان صوبے میں زاگروس کے پہاڑیوں میں گرگیاتھا اورخیال یہی ہے کہ جہازمیں سوارتمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اتوار کی شام ڈھلے برفباری اور تیزہواں کے باعث طیارے کی تلاش کاکام روک دیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

جہاز گرنے کی اطلاعات کے بعد بدقسمت جہازکے اہل خانہ تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پرجمع ہوئے۔ایک مسافرنے بتایاکہ اس نے بھی اسی طیارے میں سفر کرنا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر وہ ایسانہ کرسکا اس پر اس کاکہناتھا کہ خدا اس پر مہربان ہوااور وہ بچ گیا تاہم خوش قمست شخص جہاز حادثے میں مرنیوالوں پر غم و افسوس کااظہارکیا۔جہاز میں 60مسافروں کے علاوہ، دو گارڈ، دوپائلٹ اور دو ہی فلائیٹ اٹینڈنٹ سوارتھے جہاز تہران سے یسوجی جارہاتھا۔ایرانی حکام نے کل حادثے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم بعد میں کہاتھاکہ جہاز کی تلاش کے بعد ہی کچھ کہاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :