پیپلزپارٹی نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا

پیر 19 فروری 2018 17:44

پیپلزپارٹی نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف توجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلائو نوٹس میں کیبنٹ کمیٹی آن پرائیویٹائزیشن کے جمعہ کے روز لئے گئے فیصلے کی جانب کی طرف توجہ دلائی گئی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے یہ توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پی آئی اے اور پی ایس ایم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان اداروں پر مجرمانہ غفلت اس شعبے کو جنم دینے کے لئے کافی ہے کہ ان دونوں اداروں کو سخت نقصان پہنچایا جائے تاکہ انہیں اونے پونے بیچنے کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پی ایس ایم کا گلا 2015ء میں اس وقت گھونٹ دیا گیا جب اس کی گیس کی سپلائی بند کر دی گئی جبکہ اس کی پیداوار اس کی صلاحیت کے 65فیصد پر تھی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو مختلف وجوہات کی بناء پر دیوالیہ کر دیا گیا جن میں کسی بزنس پلان کا موجود نہ ہونا، پریمیئر سروس کے ذریعے تین ارب روپے کا نقصان پہنچانا شامل ہے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے نے بہت مہنگے لیز معاہدے کیے گئے بغیر کسی مذاکرات ایک ائرلائن کو ایک روز کے اندر درجنوں لینڈنگ رائٹ دے دئیے گئے اور بہت سارے فائدہ مند روٹس معطل کر دیا گیا جس سے پی آئی اے کا مارکیٹ شیئر بے تحاشہ کم ہوگیا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ دو حقائق بہت زیادہ درست ہیں جن میں ایک تو یہ ہے کہ پی آئی اے کے لئے سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی نے جو سفارشات پیش کی تھیں ان پر عمل نہیں کیا گیا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹر کی تبدیلی بھی شامل تھی جبکہ رولز آف بزنس کے تحت حکومت پر لازم تھا کہ وہ ان سفارشات پر عمل کرے۔ دوسری حیران کن بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ سے بالا بالا یہ نجکاری کی جا رہی ہے اور اس وقت کی جا رہی ہے جب انتخابات میں صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :