جنوبی میکسیکو میں 5.9شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلے کامرکز صوبے اوکساکا میں 40کلومیٹر گہرائی میں آیا،امریکی جیولوجیکل سروے

پیر 19 فروری 2018 17:40

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) جنوبی میکسیکو میں 5.9شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز صوبے اوکساکا میں 40کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کے جھٹکے سانتاکاتارینا میکوکین کے علاقے میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

اب تک کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کی شدت اتنی تھی کہ زلزلے کے آلارم پورے متاثرہ علاقوں میں بجنا شروع ہوگئے تاہم یہ شدت جمعے کو آنیو الے زلزلے سے کم تھے جس میں ہزارسے گھر تباہ ہوگئیتھے۔میکسیکو سٹی میں لوگ زلزلے کے باوجود سوتے رہے تاہم جولوگ آلارم بجنے پرہاہر آگئے تھے زلزلہ تھمنے کیبعد فوری طورپر واپس گھروں کو چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :