ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے رائل ملائیشین نیول چیف کی ملاقات،

پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر ملائیشین نیول چیف کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، معزز مہمان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،ترجمان پاک بحریہ

پیر 19 فروری 2018 17:39

ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے رائل ملائیشین نیول چیف کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے رائل ملائیشین نیول چیف نے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر ملائیشین نیول چیف کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، معزز مہمان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل ملائیشین نیوی کے چیف ایڈمرل نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملائیشین نیول چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ملائیشین نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین نیول چیف نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس سے قبل ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ملائیشین نیول چیف کو نشان امتیاز (ملٹری)سے نوازاگیا۔ معزز مہمان لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈر سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔