Live Updates

عمران خان نے اپنی خوشی کیلئے کسی اور کی زندگی تباہ،گھر برباد کر کے انصاف کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، غلام احمد بلور

پی ٹی آئی چیئرمین نے بڑا سیاسی دھماکہ کیا،اب انہیں صادق اور امین قرار دینے والوں کو اب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی، ملک کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے یہ کام نہیں کیا ، اپنی خوشی کیلئے دوسروں کا گھر برباد کرنا قابل مذمت اقدام ہے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور کا بیان

پیر 19 فروری 2018 17:39

عمران خان نے اپنی خوشی کیلئے کسی اور کی زندگی تباہ،گھر برباد کر کے انصاف ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے بڑا سیاسی دھماکہ کیا ہے تاہم انہیں صادق اور امین قرار دینے والوں کو اب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی، عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے یہ کام نہیں کیا ، اپنی خوشی کیلئے دوسروں کا گھر برباد کرنا قابل مذمت اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ پختون روایات کے برعکس ایک ایسا کام کیا گیا جس کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ ہی انسانیت ،اور اس کا انجام بھی بہت بھیانک ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی خوشی کیلئے کسی اور کی زندگی تباہ اور گھر برباد کر کے انصاف کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ، تیسری شادی سے پیری مریدی کے رشتے کونہ صرف دھچکا لگا ہے بلکہ لوگوں کے اذہان پر برے نقوش پڑیں گے، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ نکاح تو بلا شبہ ہو چکا ہے البتہ اب علماء کرام اس حوالے سے طبع آزمائی کریں اور کھوج لگائیں کہ کیا سنت نبوی بھی پوری ہوئی یا نہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسا شخص کسی صورت صادق اور امین کہلانے کے لائق نہیں جو اپنے مقاصد اور خوشی کیلئے دوسروں کا گھر برباد کرے اور اس کی خوشیاں چھین لے ، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کپتان کی تیسری زوجہ کے بچے اور سابق شوہر کسی سے آنکھ نہیں ملا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کا لقب دینے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :