نیب کی استدعامسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت برقراررکھنے کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 15:45

نیب کی استدعامسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت برقراررکھنے ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نےکیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کی نیب کی درخواست مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے پیش نہ ہونے پراکتوبر2017ٰء میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جس پرنیب اہلکاروں نےانہیں لندن سے واپسی پراسلام آباد ایئرپورٹ پرہی گرفتارکرلیا تھا۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) صفدر کےضمانتی مچلکوں کے عوض احتساب عدالت نےانہیں 9 اکتوبر کورہا کر دیا تھا۔ جس پرنیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتھا۔ نیب نے عدالت سےکیپٹن (ر) صفدر کوجیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔ اسلام ہائیکورٹ کےجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی اور14 دسمبر2017ء کو فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےکیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :