ہمارا احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے ۔ مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 15:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقامہ جیسا کمزور اور بدنام زمانہ فیصلہ اس لیے آیا کیونکہ پانامہ میں کچھ نہیں نکلا، ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا ہے اب جھوٹوں کی باری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا۔ ایک ہی کیس کو بار بار چلانے پر بھی کچھ نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :