ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ ، رولنگ سٹاک اور انسانی وسائل کے انتظام کو جدید بنانے کے لئے باہمی تعاون میں دلچسپی کا اظہار

پیر 19 فروری 2018 17:35

ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ ، رولنگ سٹاک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ ، رولنگ سٹاک اور انسانی وسائل کے انتظام کو جدید بنانے کے لئے باہمی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پیر کو منیلا میں وزارت ریلوے میں چئیر پرسن ریلوے پروین آغا اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈی جی سنٹرل اینڈ ویسٹ ایشیاء ڈیپارٹمنٹ وربر ای لی پو پچ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

وربر ای لی پو پچ نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے نکتہ نظر کے مطابق حالیہ ترقی کے باوجود ریلوے کے شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور مزید ارزاں ٹرانسپورٹ اور مارکیٹ تک رسائی کے لیے سڑکوں کے ساتھ شراکت کی بھی ضرورت ہے ۔ملاقات میں رسالپور لوکو موٹو فیکٹری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے نئی لوکو موٹو خریداری اور فریٹ کمپنی بھی زیر بحث آئی ۔

(جاری ہے)

وربرای لی پو پچ نے واضح کیا ایشیائی ترقیاتی بنک شراکتی فنانسنگ میں دلچسپی رکھتا ہے ۔وربر ای لی پو پچ نے واضح کیا کہ تجارتی فنانس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک کی فنانسنگ سیڈمنی ہو گی ۔یہ کو ۔فنانسنگ عوامی اور نجی شراکت داری کے ذریعہ ہو گی اور اس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان ریلوے کے منصوبوں کے لیے تجارتی فنانس کی شناخت اور انتظام کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ۔اس موقع پر پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر شیاہانگ یانگ اور وزارت ریلوے کے ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :