Live Updates

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی پر تنقید ، رابی پیرزادہ نے منہ توڑ جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 15:21

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی پر تنقید ، رابی پیرزادہ نے منہ توڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی خبریں سامنے آئیں تو جہاں کپتان کو مبارکبادیں وصول ہوئیں وہیں اس عمر میں انہیں شادی کرنے پر خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے نکاح کے موقع پر لی گئی تصویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کر کے خوب تمسخر بھی اُڑایا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ مانیکا پر تنقید کرنے والوں کو معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے منہ توڑ جواب دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ایسی تصاویر پر ہنسنے والوں کو شرم آنی چاہئیے، بشریٰ مانیکا ایک ماں اور ایک بیٹی بھی ہیں، انہوں نے ایسا کیا کردیا ہے کہ ان کی اس طرح سے تذلیل کی جارہی ہے؟ تم کیا جانو کہ اگر اللہ تم سب سے زیادہ ان کو پسند کرتا ہے؟ عمر کے کسی بھی حصے میں شادی کرنا سب کا حق ہے، اللہ نے شادی کے لیے عمر کی کوئی قید مختص نہیں کی، سب کو خدا کو خوف کرنا چاہئیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات