ملکہ ہانس،کمسن بچیوں پر درندوکے وارجاری،6سالہ بچی وحشیانہ درندگی کا شکار،ملزمگرفتار،مقدمہ درج

پیر 19 فروری 2018 16:13

ملکہ ہانس،کمسن بچیوں پر درندوکے وارجاری،6سالہ بچی وحشیانہ درندگی کا ..
ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)کمسن بچیوں پر درندوکے وار جاری،ایک اور6سالہ بچی وحشیانہ درندگی کا شکار،ملزمگرفتارمقدمہ درج کر لیا گیا،متاثرہ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق واقعہ 25ایس پی گائوں میں پیش آیا ہے جو کہ تھانہ چکبیدی کی حدود میں واقع ہے اس میں بتایا جارہا ہے کہ اسی ہی گائوں کے رہائشی عمران نامی اوباش نوجوان نے ایک 6سال کی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ہے جو کہ ایک انتہائی غریب محنت کش کی بیٹی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق واقع ملزم نے بچی کو کھیتوں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم بھی گرفتار ہے اور حقائق کی تہہ تک پہنچنے کیلئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اس سلسلہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے بھی زیادتی کی تصدیق کردی گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ کاروائی کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے ملزم اور بچی کے نمونہ جات بھی فرانزک لیب کو بھیجوا دیئے گئے ہیں۔