کراچی میں 6 سالہ معصوم بچی کو ہوس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا

پیر 19 فروری 2018 16:13

کراچی میں 6 سالہ معصوم بچی کو ہوس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) کراچی میں معصوم بچی کو ہوس کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ، 6 سالہ بچی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ، کراچی کے علاقے شاہ لطیف قذافی ٹائون میں 6 سالہ معصوم کلی روند دی گئی ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق واقعہ اتوار کی سہ پہر پیش آیا۔

(جاری ہے)

زیادتی کا نشانہ بننے والی ننھی پری کو زیادتی کے بعد کمرے میں بند کر دیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹوں تک اذیت ناک حالت میں مدد کا انتظار کرتی رہی۔

بچی کی والدہ واقعے کے وقت کام پر گئی تھی۔ پولیس نے ننھی پری کے بہن بھائیوں کی نشاندہی پر اس کے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا جو اب تک اپنے جرم سے انکار کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی مجرم کا حتمی طور پر تعین کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :