مسلم لیگ (ن)کے رہنما آصف خان نے سینیٹ نشست سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

پیر 19 فروری 2018 16:13

مسلم لیگ (ن)کے رہنما آصف خان نے سینیٹ نشست سے کاغذات نامزدگی واپس لے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما آصف خان نے سینیٹ نشست سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں آصف خان نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی پارٹی قیادت کی ہدایت پر واپس لیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے سندھ سے ن لیگ کے امیدوار بابوسرفرازخان جتوئی کے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اب جبکہ بابوسرفرازخان جتوئی کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں تو میں نے اپنے کاغذات واپس لے لیئے ہیں

متعلقہ عنوان :