بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے،

کامیابیوں کے باوجود بے نظیر کو بطور خاتون اپنی حیثیت ثابت کرنا پڑتی تھی، بلاول بھٹوزرداری بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے اور مشرف کیخلاف طویل جنگ لڑی، انہوں نے میرے والد سمیت سیاسی قیدیوں کیلئے آواز بھی اٹھائی ،ْبرطانوی اخبار میں مضمون

پیر 19 فروری 2018 16:13

بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے،کامیابیوں کے باوجود بے نظیر کو بطور خاتون اپنی حیثیت ثابت کرنا پڑتی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی اخبار میں مضمون لکھا جس میں انہوں نے اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنے مضمون میں بلاول نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے۔ کامیابیوں کے باوجود بے نظیر کو بطور خاتون اپنی حیثیت ثابت کرنا پڑتی تھی۔انہوں نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود انہیں کبھی شکایت کرتے نہیں دیکھا۔ بے نظیر نے سیاسی سفر غاصب کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر کیا۔

(جاری ہے)

اپنے مضمون میں بلاول نے کہاکہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے اور مشرف کے خلاف طویل جنگ لڑی۔

انہوں نے میرے والد سمیت سیاسی قیدیوں کے لیے آواز بھی اٹھائی۔ میرے والد کو ساڑھے 11 سال بغیر سزا کے جیل میں رکھا گیا۔انہوں نے اپنے مضمون میں کچھ تصاویر بھی شامل کیں جن میں بے نظیر بھٹو وزارت عظمی اور دیگر سیاسی سرگرمیوں میں اپنے بچوں کے ساتھ موجود ہیں۔یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اپنی وزارت عظمی کے دوران انہوں نے بیٹی کو جنم دیا۔ بختاور بھٹو ان کی وہ بیٹی ہیں جو عہدے پر موجود وزیر اعظم کے ہاں پیدا ہونے والی شخصیت ہیں۔

متعلقہ عنوان :