لگتا نہیں عمران کبھی وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے ،ْ عبدالغفوری حیدری

عمران خان شادیاں کریں ،ْ طلاق دے کر خواتین کو بے عزت نہ کریں ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 15:55

لگتا نہیں عمران کبھی وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے ،ْ عبدالغفوری حیدری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ لگتا نہیں عمران خان کبھی وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں مولانا عبدالغفوری حیدری نے کہا کہ عمران خان شادیاں کریں تاہم طلاق دے کر خواتین کو بے عزت نہ کریں۔سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ عمران طلاق دے کر خواتین کی توہین کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :