پونچھ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ‘ چھاپہ مار کاروائیاں میں بھاری تعداد میں منشیات برآمد

باغ سے تین کلو سے زائد چرس، راولاکوٹ سے 75 بوتلیں شراب برآمد ملزمان کے خلاف خلاف مقدمات درج

پیر 19 فروری 2018 15:22

پونچھ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ‘ چھاپہ مار کاروائیاں ..
پونچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پونچھ پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ‘ چھاپہ مار کاروائیاں میں بھاری تعداد میں منشیات برآمد‘باغ سے تین کلو سے زائد چرس، راولاکوٹ سے 75 بوتلیں شراب برآمد ملزمان کے خلاف خلاف مقدمات درج.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پونچھ ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر خورشید احمد نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ باغ کی حدود سے خورشید قریشی ساکنہ پساری سے ڈھائی گلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ راولاکوٹ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر اکمل شریف نے الطاف حسین کھکہ سے 75 بوتل شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا ایک اور کاروائی کے دوران انسپکٹر سی آئی اے اعجاز احمد نے کاروائی کرتے ہوئے نعمان ولد عباسی سے چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، چوکی سٹی راولاکوٹ میں سید عرفان گیلانی اے ایس آء نے کاروائی کرتے ہوئے اسد لطیف سنوھن سے شراب اور سب انسپکٹر نسیم خان نے شمیریز خان مدہال آدھا کلوسے شاید چرس اور اے ایس آئی ادریس نے دھیر کوٹ کے مقام سے گلاشنکوف برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ڈی آئی جی پونچھ چوہدری سجاد کی جانب سے پولیس آفیسران اور اہلکاران کر انعام اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :