37سالہ زندہ خاتون کو مردہ سمجھ کر دفنا دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 14:55

37سالہ زندہ خاتون کو مردہ سمجھ کر دفنا دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء)37سالہ زندہ خاتون کو مردہ سمجھ کر دفنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اکثر ہمیں ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں کہ زندہ انسان کو مردہ سمجھ کر قبر میں دفنا دیا جاتا ہے اور پھر کوئی شخص قبرستان سے گزر رہا ہوتا ہے تو قبر سے آوازیں سنتا ہے ۔جس کے بعد معلوم ہوتا ہے قبر میں جس کو مردہ سمجھ کر دفنایا گیا ہے وہ اصل میں زندہ ہے۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔جس میں 37سالہ خاتون کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دیا تھا۔جس کے بعد اسے دفنا دیا گیا۔اور یہ خاتون 11دن تک اس قبر میں زندہ رہی۔روسنجلا نامی عورت کو ڈاکٹر کی طرف سے مردہ قرار دیا گیا تھا۔خاتون کو دفنانے کے 11دن بعد جب ایک شخص قبرستان سے گزر رہا تھا تو اس نے قبر سے کچھ آوازیں سنیں۔

(جاری ہے)

تو اس نے اسی وقت خاتون کے اہل خانہ کو آگاہ کیا ۔

جس کے بعد وہ قبر کی کھدائی کے لئے فورا قبرستا ن پہنچ گئے۔لیکن اب بہت دیر چکی تھی ۔جب خاتون کا کفن کھولا گیا تو وہ مر چکی تھی۔اس خبر کے بعد لوگ قبرستان میں جمع ہو گئے۔اور ہر کسی نے خاتون کی لاش کو چھو کر دیکھا اور سب اس بات پر متفق تھے کہ خاتون کا جسم ابھی بھی گرم ہے۔جب کہ جس حالت میں خاتون کو دفنایا گیا تھا وہ اس حالت میں نہیں تھی بلکہ اس کی حالت مختلف تھی۔اور خاتون کے جسم پر تازے خون کے نشان اور تازہ زخم تھے۔خاتون کے کفن کی حالت سے بھی اس بات کا اندازہ ہو رہا تھا کہ خاتون نے باہر نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن چونکہ کفن کو مضبوطی سے باندھا گیا تھا اس لئے وہ کفن کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔