صنعتی نمائشوں سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘شفیق اے نقی

حکومتی سرپرستی میںسندر انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے صنعتی نمائشوں سے ملکی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کم ہوگا ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 19 فروری 2018 15:17

صنعتی نمائشوں سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور صنعتی شعبہ ترقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے سندر ایکسپو2018کے انعقاد کو صنعتی شعبہ کیلئے خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی نمائشوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شفیق اے نقی نے کہا کہ میڈ ان ٹائون شپ کے عنوان سی2017میںٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صنعتی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے ٹائون شپ کی انڈسٹریز پر اچھے اور خوشگوار اثرات مرتب ہوئے تھے اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، حکومتی سرپرستی میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں اسی قسم کی صنعتی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ مقامی صنعتیں ترقی کرسکیں اور حکومتی ریونیومیںاضافہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتی نمائشوں کے انعقاد اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت سے ملکی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ سے حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اس لیے ملک بھی میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں ایسی صنعتی نمائشوں کا انعقاد کا تسلسل برقرار رکھا جائے اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور انڈسٹریز ترقی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :