مسلسل دوسرے مہینے مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر کمی ،دسمبرمیں سالانہ ترقی کی شرح میں 1.4 فیصد منفی اثر پڑا
سب سے زیادہ منفی اضافہ لکڑیوں کی مصنوعات میں 55.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،خوراک، مشروبات اور تمباکو کی مصنوعات میں 13فیصد کمی دیکھی گئی لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات کی پیداوار میں 22.5فیصد ، آٹو موبائل میں 10.03فیصد، الیکٹرونکس میں 9.96فیصدترقی ہوئی ‘ رپورٹ
پیر 19 فروری 2018 15:17
(جاری ہے)
جولائی سے دسمبر کے دوران بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی ترقی کی شرح 5.6 فیصد رہی جبکہ 2017-18کے لیے یہ ہدف 6.3 فیصد تھا۔واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ 80 فیصد مینوفیکچرنگ اور ملک کی مجموعی پیداورا کی 10.7 فیصد پر مقرر کی جاتی ہے جبکہ اس کے برعکس چھوٹے پیمانے کی مینوفیکچرنگ کے لیے جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور مینوفیکچرنگ کا 13.7 فیصد استعمال ہوتا ہے۔
تاہم صنعتوں کی وزارت کی جانب سے موصول ہونے والے 36 اجزا کا پیداواری اعدادوشمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دسمبر میں 1.5 فیصد منفی اضافہ دیکھا گیا جبکہ صوبائی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 65 اجزا کی شراکت 0.67 فیصد مثبت رہی۔اسی طرح آئل کمپنیز ایڈوائزی کمیٹی کی جانب سے 11 اجزا کے موصول شدہ پیداواری ڈیٹا میں 0.61 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔اس کے علاوہ صنعتی مخصوص ڈیٹا سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ منفی اضافہ لکڑیوں کی مصنوعات میں 55.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ خوراک، مشروبات اور تمباکو کی مصنوعات میں 13 فیصد، چمڑے کی منصوعات میں 11.6 فیصد، پیٹرولیم منصوعات میں 10.5 فیصد کھاد میں 3.02 فیصد اور انجینئرنگ مصنوعات میں 1.9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات کی پیداوار میں 22.5 فیصد ترقی، آٹو موبائل میں 10.03 فیصد، الیکٹرونکس میں 9.96 فیصد، ربر مصنوعات 9.91 فیصد، دواسازی 6.83 فیصد، غیر دھاتی معدنی مصنوعات میں 5.83 فیصد، کاغذ اور بورڈ میں 3.32 فیصد، ٹیکسٹائل میں 0.21 فیصد اور کیمیکل میں 0.95 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی۔آٹو موبائل سیکٹر میں ٹریکٹر کی پیداوار میں دسمبر میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جیپ اور کار میں 17.6 فیصد، ہلکی تجارتی گاڑیوں میں 16.6 فیصد اور موٹر سائیکل میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا، تاہم بسوں کی پیداوار میں 67.9 اور ٹرک میں 8.09 فیصد کمی واقع ہوئی۔دوا سازی کے شعبے کے اعداد و شمار دیکھیں جائیں تو کیپسول میں 79.2 فیصد، انجیکشنز میں 116.6 فیصد اور ٹیبلیٹس میں 54.7 فیصد منفی ترقی دیکھی گئی تاہم سرپ کی پیداوار 78.9 فیصد کم ہوئی۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.