مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے ‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

تاجر وںسے از خود رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ،تجارتی مراکز کے دورے بھی شروع کئے جائینگے‘ محمد علی میاں، زبیر انصاری، میاں عثمان

پیر 19 فروری 2018 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) قیادت کی ہدایت پر تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،ازچخود رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ بہت جلد تجارتی مراکز کے دورے بھی شروع کئے جائیں گے ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طور پرٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر محمد علی میاں اور (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کے رہنمائوں زبیر محمود انصاری ،میاں عثمان، بابر محمود اور شاہد نذیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے اور عالمی اداروں کے مثبت اشاریے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ چین (ن) لیگ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ معیشت کی ترقی میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے اور حکومت اسے سراہتی ہے ۔قیادت کی ہدایت پر تاجروں کے دیرینہ مسائل کو نہ صرف حل کیا جارہا ہے بلکہ ان سے از خو د رابطے بھی شروع کر دئیے ہیں ۔ رہنمائوںنے کہا کہ بہت جلد لاہور سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے دورے بھی شروع کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :