قرآنی تعلیمات ہر دور کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے‘علامہ قاری خدا بخش فیضوی

پیر 19 فروری 2018 15:17

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)قرآنی تعلیمات ہر دور کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے اس بابرکت کو دیکھنے سننے پڑھنے میں نجات ہے حضور نبی کریم نے قرآن سیکھنے اور سکھانے والوں کے سروں پر عظمتوں کا تاج رکھ دیا ہے والدین اولاد کی دین کے مطابق تعلیم وتربیت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہ تحصیل کامونکے کے امیر علامہ قاری خدا بخش فیضوی اور نائب امیر حاجی ذوالفقار علی قادری نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن اور صاحب قرآن کی محبت ہمارے ایمان کا اثاثہ ہے ۔ تاجدار کائنات کی ذات خاتم النبین اور قرآن حکیم خاتم الکتاب ہے ، قرآن حکیم سر چشمہ ہدایت اور عقیدہ ختم نبوت کا سب سے بڑا محافظ ہے ۔ حکمران قرآن وسنت کی بنیاد پر پالیسیاں ترتیب دیں تو مدد آسمانوں سے آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن حکیم اہل ایمان کیلئے شفاء اور رحمت بن کر آیا ہے اپنے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دلائیں جسکی برکات وثمرات وہ اپنی آنکھوں سے دنیا میں دیکھیں گے اور آخرت میں نیکیوں کے ڈھیر سامنے ہو گئے۔