ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہے‘رانا نعیم اقبال

عرصہ دراز سے ملک میں انگریز کا بنایا ہوا نظام رائج ہے جو انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرسکا

پیر 19 فروری 2018 15:16

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہے عرصہ دراز سے ملک میں انگریز کا بنایا ہوا نظام رائج ہے جو انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرسکا۔ ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنمائوں رانا نعیم اقبال،چوہدری آصف شفیق آرائیں،محمد سعید اختر ڈار ،چوہدری محمد اشفاق انصاری اور حافظ عبدالرحمن نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام چھپا کر سزا دینے کاحکم نہیں دیتا سزا کا مقصد متاثرہ فریق کو انصاف ، مجرم کو جرم کی سزا اور باقی معاشرے کو عبرت دلانا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کو امن کاگہوار ہ بنانے کے لیے صدارتی آڑڈیننس کے ذریعے تعزیرات اسلامی نافذ کی جائیں حجاج مقدسہ سعودی عرب میں تعزیرات اسلامی نافذ ہیں جس سے معاشرے میں فوری انصاف مہیا ہو جاتا ہے۔ لہذا حکومت وقت اسمبلی بل یا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تعزیرات اسلامی نافذ کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔کوئی قانون منع نہیں کرتا کہ ملزم عمران کو جائے وقوعہ پر سر عام سزا دی جائے عدالتوں سے اگر اپیلیں خارج ہو جائیں تو اسے سرعام سزا دی جائے۔