نواز شریف سے بلوچستان سے رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات

سیاسی صورتحال ،(ن) لیگ کی تنظیم نو اور سینیٹ انتخابات پر غور خوض کیا گیا

پیر 19 فروری 2018 15:16

نواز شریف سے بلوچستان سے رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے جاتی امراء رائے ونڈ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ۔ جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال ،مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو اور سینیٹ انتخابات پر غور خوض کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں ثنااللہ زہری،خواجہ سعد رفیق، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، سردار یعقوب ناصر ،میر افضل مندوخیل اور ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر رہنمائوںنے پارٹی سربراہ کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور خصوصاًسینیٹ انتخابات کے معاملات پر تفصیلی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ میر افضل کو سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب کرایاجائے گا ۔ جبکہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔