راؤانوار کو بہادر بچہ کہنا مہنگا پڑ گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 14:48

راؤانوار کو بہادر بچہ کہنا مہنگا پڑ گیا
 کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) پاکستان تحرک انصاف نے جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب راﺅانوار کو بہادر بچہ قرار دینے سے متعلق آصف زرداری کے بیان پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس میں سابق صدر آصف زرداری کے راﺅ انوار سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

خرم شیر زمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو بہادر بچہ قرار دے کر لواحقین کی دل آزاری کے مرتکب ہوئے ہیں، راﺅ انوار جو نقیب اللہ محسود جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے میں مفرور ہیں، ایسے شخص کو بہادر بچہ کہنا بذات خود قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جس کی اس اسمبلی کو مذمت کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :