Live Updates

تحریک انصاف کا عمران خان کو جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 14:48

تحریک انصاف کا عمران خان کو جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست اور نون لیگ کی مقبولیت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پریشان پارٹی کے اہم راہنماﺅں نے عمران خان کو پنجاب میں جارحانہ پالیسی اختیارکرنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے پارٹی کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے جلسوں میں عوام کی شرکت پر اظہارتشویش کرتے ہوئے عمران خان کوپنجاب میں جارحانہ پالیسی کا مشورہ دے دیا۔

پارٹی راہنماﺅں نے مشورہ دیا کہ تحریک انصاف فوری طور پر نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت پنجاب میں میدان سجائے۔پی ٹی آئی راہنماﺅں کے مطابق پنجاب میں کی جانے والی سیاسی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد (ن) لیگ کے جلسوں کے مقابلے میں جلسوں کا چیلنج پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں نوازشریف نے خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں سمیت لودھراں، جڑانوالہ، ہری پورمیں کامیاب میدان سجائے ہیں۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات