چین میں اکتوبرکے دوران موبائل فونز کے ذریعے 81 کھرب یوان کی منتقلی

پیر 19 فروری 2018 15:16

چین میں اکتوبرکے دوران موبائل فونز کے ذریعے 81 کھرب یوان کی منتقلی
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) چین نے کہا ہے کہ اکتوبر 2017 ء کے دوران چین میں موبائل فونز کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی مالیت 81 ٹریلین یوان (12.77 ٹریلین ڈالر) رہی جو دنیا میں سب سے زیادہ اور اندرون ملک 2016 ء میں سال بھر کی اس طرح کی منتقلی سے زیادہ ہے۔2016 ء میں اندرون ملک موبائل کے ذریعے 58.8 ٹریلین یوان کے برابر رقم منتقل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں موبائل فون کے ذریعے 81 ٹریلین یوان مالیت کی رقوم منتقل کی گئیں، لوگوں میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا عمل تیزی سے فروغ پارہا ہے جس میں موبائل سے منتقلی نمایاں ہے اور اس میں 2015 ء سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل کے ذریعے ادائیگی کے عمل نے اشیائے خوراک و کریڈٹ کارڈ بلز کی ادائیگیوں اور سٹاک اکائونٹس سازی کو آسان بنادیا ہے ،جون 2017 ء کے اختتام تک ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 72 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ چکی تھی جن میں سے 35 فیصد سے زیادہ موبائل فون کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں جبکہ 31.8 فیصد موبائل صارفین اب بھی نقد رقم اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :