توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو نوٹس جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 14:25

توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کو نوٹس جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو نوٹس جاری کردیا ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دیئے گئے بیانات کی روشنی میں دانیال عزیز بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔بعدازاں کیس کی سماعت جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بینچ تشکیل دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :