میٹرو ملتان کرپشن: نیب ایم ڈی اے افسران سمیت 17 افراد کو طلب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 14:25

میٹرو ملتان کرپشن: نیب ایم ڈی اے افسران سمیت 17 افراد کو طلب
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) میٹرو ملتان میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر نیب ملتان نے میٹرو، ایم ڈی اے افسران سمیت 17 افراد کو طلب کر لیا، تمام افراد کے سمن جاری کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب ملتان نے دیہی روڈز پروگرام میں مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب حکام نے کرپشن کے معاملے پر میٹرو افسران، کنٹریکٹر، ضلعی افسران اوردو نجی بینکوں کے افسران سمیت 17 افراد کو طلب کر لیا، تمام افراد کو نیب میں طلبی کے سمن بھی جاری کر دیے گئے، طلب کئے گئے افراد نے نیب کو مطلوبہ ریکارڈز جمع کرانے شروع کر دئیے ہیں۔

دوسری جانب نیب ملتان نے دیہی روڈز پروگرام میں مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل بینک میں غیر قانونی تقرریوں پر بھی نیب متحرک ہو گیا ہے اور سابق صدور، سینئر نائب صدور نیشنل بینک کو بھی سمن جاری کرتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :