اعزاز کے دفاع کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی، حفیظ

ہماری ٹیم کی بنیاد وہی ہے ،ْ ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اسے مزید طاقت بخشی ہے ،ْانٹرویو پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ 22 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا

پیر 19 فروری 2018 15:15

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پشاور زلمی کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لیگ کے نئے ایڈیشن میں کامیابی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم کو لگاتار دوسرے سال چمپئن بننے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔حفیظ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا ہمیشہ سے مانننا رہا ہے کہ چاہے ہم اچھا کریں یا برا لیکن وہ گزر چکا ہے اور ہم ماضی کی یادوں میں رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے، ہم چمپئن ہیں لیکن ہمیں اس اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بنیاد وہی ہے اور ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اسے مزید طاقت بخشی ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سعد نسیم نے کہا کہ ٹیم کے تمام اراکین آپ س میں گھل مل گئے ہیں اور ان سمیت تمام جونیئر کو ٹیم کے تجربہ کار اور سینئر اراکین اہم ہدایات دے رہے ہیں۔گزشتہ سال لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ 22 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔