سکیورٹی فورسز نے فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،آئی ایس پی آر

پیر 19 فروری 2018 15:12

سکیورٹی فورسز نے فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سکیورٹی فورسز نے فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغان بیسڈ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے حملہ آور افغانستان سے درہ کاغا کے راستے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران باجوڑ ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر مشتمل آپریشن کے دوران گھاٹکی کاغا کے مقام پر داخل ہونے والے دو خود کش حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔ جب خودکش حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تو سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس، اینٹی ٹینک مائنز، میجسٹک مائن، ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈیز، ریموٹ کنٹرول ریسیورز، ڈیٹو نیٹرز اور افغان موبائل کمپنی سگنیجر کے مواصلاتی آلات برآمد کرلئے۔