عراق،داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر ترک خاتون کو پھانسی کی سزا

پیر 19 فروری 2018 15:12

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) عراق کی عدالت نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر ترک خاتون کو پھانسی کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی عدالت نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر ایک ترک خاتون کو پھانسی اور مختلف قومیت کی حامل باقی دس خواتین کو سزائے عمر قید سنائی ہے۔عدالت نے ان داعشی خواتین کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دیا ہے۔عراق نے گزشتہ سال دسمبر میں داعش کو شکست دینے کے بعد ان سے وابستہ افراد کے خلاف مقدمات شروع کئے تھے اور ایک جرمن خاتون کو بھی داعش اختیار کرنے پر پھانسی کی سزاسنائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :