نواز شریف آ ئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی میں جلسہ کر یں گے

پیر 19 فروری 2018 14:49

نواز شریف آ ئندہ  ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی میں جلسہ کر یں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف پنجاب ،خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں کامیاب جلسے کرنے کے بعد اب کراچی میں بڑا جلسے کریں گے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف پنجاب خیبرپختونخواہ میں کامیاب جلسے کرنے کے بعد اب کراچی کا رخ کرلیا ہے نواز شریف اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کرنا چاہتے ہیں جس کے انتظامات کیلئے سینٹر مشاہد اللہ کی قیادت میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو جائزہ لے کر بہت جلد نواز شریف کو رپورت دے گی