Live Updates

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گھریلو ذمہ داریوں تک محدود ر ہیں گی ،ذرائع

پیر 19 فروری 2018 14:49

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گھریلو ذمہ داریوں تک محدود ر ہیں گی ،ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گھریلو ذمہ داریوں تک محدود رکھیں گے اور ان کا پی ٹی آئی سمیت سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحریک انصاف کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی قطعی طور پر غیر سیاسی خاتون ہونگی اور ان کا تحریک انصاف میں کوئی کردار نہیں ہوگا بلکہ وہ صرف گھریلو سرگرمیوں تک محدود رہے گی اور اس کے علاوہ عمران خان بھی ان کو پردے میں رکھیں گے کیونکہ وہ ان کو سیاست میں لانے کیلئے دلچسپی نہیں رکھتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :