خدا کرے اس دفعہ عمرا ن کی شادی نبھ جائے کیونکہ وہ ایک بات پر ٹھہرنے والا نہیں، رانا تنویر حسین

پیر 19 فروری 2018 14:49

خدا کرے اس دفعہ عمرا ن کی شادی نبھ جائے کیونکہ وہ ایک بات پر ٹھہرنے والا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عمران خان کو غیر سنجیدہ انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے عمران خان شادی کرتا ہے پھر چھپاتا ہے اور پھر عوام کے سامنے لاتا ہے اللہ کرے اس مرتبہ شادی کے معاملے پر ٹھہر جائے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے وزیر دفاع و پیداوار تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر معاملے میں اپنے رویئے کو قابل اعتراض بنا لیتے ہیں چاہے وہ سیاست کرے ، احتجاج کرے یا پھر شادی کامعاملہ ہو ۔

انہوں نے پہلے بھی ریحام کے ساتھ نکاح کو چھپایا اور پھر دوسرا نکاح کر کے عوام کے سامنے لے آئے اور اب دوبارہ انہوں نے وہی کام کی اہے انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے جنونی لگتے ہیں کیونکہ پہلے وہ ایک کام کرتے ہیں پھر چھپاتے ہیں اور پھر منظر عام پر لے آتے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے عمران خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ خدا کرے اس دفعہ ان کی شادی نبھ جائے کیونکہ وہ ایک بات پر ٹھہرنے والا نہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :