Live Updates

عمران خان سے بیویاں تو سنبھالی نہیں جاتیں ملک کیا سنبھالیں گے،مولانا عبدلغفور حیدری

پیر 19 فروری 2018 14:43

عمران خان سے بیویاں تو سنبھالی نہیں جاتیں ملک کیا سنبھالیں گے،مولانا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدلغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے بیویاں تو سنبھالی نہیں جاتیں ملک کیا سنبھالیں گے عمران خان طلاق دے کر خواتین کی توہین کرنا بند کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عام انتخابات میں مجلس عمل کا کردار سب سے زیادہ اہم ہوگا اور اہم اگلے انتخابات میں دسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان شادیاں کریں لیکن طلاق دے کر خواتین کو بے عزت نہ کریں عمران خان کو چاہیے کہ وہ طلاق دے کر خواتین کی توہین مت کریں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ لگتا نہیں کہ عمران خان کبھی وزیر اعظم کی شیروانی پہنیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :