اسحاق ڈار نے سینٹ الیکشن میں جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

ٹیکنوکریٹ پر الیکشن لڑینگے

پیر 19 فروری 2018 14:40

اسحاق ڈار نے سینٹ الیکشن میں جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینٹ الیکشن میں جنرل نشت پر کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور ٹیکنوکریٹ پر اب اسحاق ڈار الیکشن لڑینگے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سینٹ کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری وقت گزشتہ روز4بجے تھا جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جنرل نشت پر جمع کرائے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے اور اب اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ کی نشت پر سنیٹ الیکشن لڑینگے واضح رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ دونوں سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے

متعلقہ عنوان :