وفاقی پولیس کی دو نمبریاں

پولیس افسران کا مبینہ وارداتوں میں ملوث ہونے اور منشیات مبینہ طور پر فروخت کرنے کا انکشاف مختلف تھانوں کی حدود سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 46مقدمات میں سے صرف 334لیٹر شراب ، 592بوتلیں اور ایک کلو 65گرام کی برآمدگی ظاہر کی گئی ، برآمد کی جانے والی دیگر منشیات مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی

پیر 19 فروری 2018 14:40

وفاقی پولیس کی دو نمبریاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وفاقی پولیس کی دو نمبریاں سامنے آگئی چوری ،ڈکیتی ،منشیات فروشی اور اغوائ برائے تاوان کی وارداتوں میں نمبر لے گئی۔اسلام آباد میں متعدد بینک لوٹ لئے گئے جبکہ منشیات فروشی ،ڈکیتی کی سینکڑوںوارداتیں مختلف علاقوں میں پیش آئیں پولیس افسران کا مبینہ وارداتوں میں ملوث ہونے اور دیگر منشیات مبینہ طور پر فروخت کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی زون پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 6تھانوں کی حدود سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 46مقدمات میں سے صرف 334لیٹر شراب ، 592بوتلیں اور ایک کلو 65گرام کی برآمدگی ظاہر کی گئی ، برآمد کی جانے والی دیگر منشیات مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی ، ڈکیتی ، چوری ، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں 6تھانوں کی پولیس کی کارکردگی صفر رہی ، 54لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی میں خاکروب گرفتار کر کے مرکزی ملزمان کو تحفظ فراہم کر دیا گیا ، وزیر داخلہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ایس پی سٹی ، اے ایس پی سٹی اور متعلقہ پولیس حکام نے پریس کانفرنس کر ڈالی۔

(جاری ہے)

10فروری کو الائیڈ بینک سپر مارکیٹ برانچ کی ATMمشین سے 54لاکھ روپے کی چوری ہوئی ، بینک انتظامیہ کی جانب سے غبن کا مقدمہ درج کرایا گیا ،پولیس نے بینک میں صفائی کا کام کرنے والے نبیل مسیح اور سلیمان سر فراز کو گرفتارکر کے 54لاکھ روپے برآمد کئے تاہم چوری میں ملوث بینک انتظامیہ کے دیگر افراد کو شامل تفتیش بھی نہ کیا گیا جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ غبن کا درج کرایا گیا اور پولیس نے رقم برآمد کر کے اپنی ذمہ داری نبھا تے ہوئے اصل ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کی بجائے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے پریس کانفرنس کر ڈالی علاوہ ازیں تھانہ کوہسار کے علاقے سے 2 موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر کے 10 موٹر سائیکلوں کی برآمدگی ڈالی گئی جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران منشیات کی مد میں 11 مقدمات میں ایک بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گیارہ مقدمات میں بھاری مقدار میں شراب ، چرس اور ہیروئن برآمد کی گرفتار ملزمان کے انکشاف پر منشیات فروشی کے ماسٹر مائنڈ ٹارگٹ کئے گئے جن کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے گئے ہیں اور جلد گرفتا ر کیا جائے گا۔ ایک ماہ کے دوران سٹی زون کے 6 تھانوں میں غیر قانونی اسلحہ کے 15 مقدمات درج کر کے 9پسٹل اور2رائفلیں برآمد کی گئیں ، منشیات کے 46مقدمات میں 334 لیٹر ، بوتل 592 اور 1365 گرام چرس برآمد ہوئی ،راہزنی اور چوری کے صرف 4مقدمات ٹریس کئے جا سکے۔ ایس پی سٹی نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ G-6/1-2 کے رہائشی حماد کو 3 ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے چالان کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :