وفاقی پولیس نے سکورٹی خدشات کے باعث اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی

پیر 19 فروری 2018 14:40

وفاقی پولیس نے سکورٹی خدشات کے باعث اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) وفاقی پولیس نے سکورٹی خدشات کے باعث اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اضافی اقدامات شروع کئے ہیں اورریڈ زون کے داخلی راستوں پر سنفر ڈاگز کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اسلام آباد کے اہم چیک پوسٹ پر کتوں اور سکینرز سے چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ سرینا چوک۔

(جاری ہے)

نادرا چوک۔ریڈیو پاکستان چوک۔میریٹ چوک اور مارگلہ روڈ کی طرف ناکوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :