کابل سر زمین غیر محفوظ،

حکومت کے صرف 18فیصد حصے پر کنٹرول باقی ،غیر ملکی میڈیا کا انکشاف

پیر 19 فروری 2018 14:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) امریکی حمایت یافتہ کابل حکومت کے زیرکنٹرول صرف 18فیصد علاقہ رہ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا میں پیر کو شائع ہونیوالی رپورٹس میں اس امر کا انکشاف ہوا کہ افغانستان کے زیر کنٹرول صرف 18فیصد حصہ رہ گیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے،اگر جلد از جلد حکو مت کی جانب سے کوئی مؤثر عمل اختیار نہ کیا گیا تو بہت نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے،میڈیا کے مطابق زیر کنٹرول حصے پر بھی حکومتی گروپوں میں چپقلش انتہا پر ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے شمالی افغان صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور استعفیٰ دے کر سبکدوش ہونے سے انکار کرچکے ہیں اور ساتھ ہی کئی گورنر صدر اشرف غنی کے قابو میں نہیں ہیں۔مخالف گورنروں سمیت افغان صدر بھی طالبان کیخلاف ہیں لیکن ان کی آپس کی لڑائی امریکا کو مزید مشکلات سے دوچار دیتی ہے جبکہ امریکا باغیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے ان کیخلاف بم حملہ مہم بھی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :