طیبہ تشدد کیس ، طیبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا منظور

پیر 19 فروری 2018 14:36

طیبہ تشدد کیس ، طیبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں طیبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ایڈوکیٹ جنرل کی استدعا منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، ایس ایچ او تھانہ آیی نائن خالد اعوان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی نے ایس ایچ او پر جرح مکمل کر لی ہے ،ایس ایچ او خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن دو سو ایک شہادت چھپانے کا قانون ہے، طیبہ گمشدگی کی رپورٹ 18دسمبر 2016کو لکھی گئی، رپورٹ کی بنیاد پر شہادت چھپانے کے الزام میں دفعہ 201 کا اضافہ کیا گیا، اگلی سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل اور ملزم راجہ خرم کے وکیل شہادتوں پر بحث کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :