قصور:معمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

حالت تشویش ناک ، ورثاء کی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل

پیر 19 فروری 2018 14:23

قصور:معمولی جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے معمولی جھگڑے پر مبینہ طور پر بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا ہے۔

(جاری ہے)

سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جھلس جانے والی 27 سالہ خاتون تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔

ورثائ نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، جنہوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور چیخ و پکار سن کر محلے داروں نے انہیں اطلاع دی۔خاتون کے ورثاء نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :