Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف تین گواہوں نے حقائق اُگل دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 13:50

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف تین گواہوں نے حقائق اُگل دئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف تین گواہوں نے تمام حقائق اگل دئے ہیں اور تمام دستاویزات بھی نیب کو فراہم کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان گواہوں میں سرکاری کمپنیوں میں کام کرنے والے اور وہ لوگ شامل ہیں جن کے پاس ٹھیکے تھے۔

ان گواہوں نے اربوں روپے کی لوٹ مار سے متعلق اپنے بیانات ریکارڈ کروادئے ہیں۔ نیب کے پاس ہر چیز آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک گواہ کے ملک سے باہر اور ملک میں موجود اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل ہو چکی ہیں۔ ہوا یہ ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی چکر دئے رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جب نیب کورٹ میں پیش ہوئے تو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے، تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ہیں، میرا کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

آپ بے شک ریکارڈ لے لیں، جب وزیر اعلیٰ کوئی بات نہیں مان رہے تھے تو نیب نے ایک دستاویز کی کاپی نکالی اور پوچھا کہ یہ کس کے دستخط ہیں؟ وہ دستخط خود وزیر اعلیٰ پنجاب کے تھے ، جس میں ایک کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر کے دوسری کمپنی کو دینے کی منظوری دی ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات