عائشہ گلالئی کا اپنی نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 13:43

عائشہ گلالئی کا اپنی نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی رواں ہفتے جمعہ کو اپنی سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کی سیاسی جماعت کا نام '' تحریک انصاف گلالئی'' ہو گا۔ ان کی جماعت کو '' تحریک انصاف جی'' کے نام سے پُکارا جائے گا۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر الزامات عائد کرنے کے بعد اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :