کیڈ ڈویژن کے لئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

پیر 19 فروری 2018 14:16

کیڈ ڈویژن کے لئے 2 ارب 45 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے لئے 2 ارب 45 کروڑ 3لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 5ارب 18کروڑ 84 لاکھ روپے کے فنڈ ز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد وزیر اعظم پروگرام کے تحت 200سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کے لئے ایک ارب 74کروڑ 20لاکھ ، ایف الیون ون میں ہوم اکنامکس کالج کے لئے 25کروڑ36 لاکھ، پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن کے لئے 14 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔