وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 کھرب 56 ارب 19کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

پیر 19 فروری 2018 14:16

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 56 ارب 19کروڑ21 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئی10ارب 83کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42ارب7کروڑ، ایرا کے لئی3 ارب 15کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کے لئے 30ارب، سیفران فاٹا کے لئے 10ارب63کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 7ارب70کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئی14ارب80کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئی2کھرب2 ارب84 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 23 ارب 89 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 13 ارب 18کروڑ، سپارکو کے لئے ایک ارب ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 87کروڑ39 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 24کروڑ19 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 15ارب24کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئی89 کروڑ51 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کے لئے ایک ارب 83کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لئی10 ارب77 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 3 ارب 99کروڑ، ملک میں صحت کی سہولات بہتر بنانے کے لئے 8 ارب 10کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 40 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 11ارب 62کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 9 ارب ایک کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئی10 ارب، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 87کروڑ44 لاکھ، کیڈڈویژن کے لئی2 ارب 45کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 24کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 32کروڑ 60 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہاہے۔